پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں حکومت کیساتھ کھڑے ہو کر پارلیمان کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھیں گے ، وہ بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے اور لیڈ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں