گوادر سے کراچی آنے جانے کیلئے راستے کھول دیئے گئے ہیں،انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا

گوادر (نمائندہ انتخاب )گوادر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم اعلامیہ کر دیا گیا ۔موجودہ صورتحال اور گوادر کے مکینوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر، گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے لیے حسب ذیل اقدامات کا اعلان کیا ہے
1 :راستوں کی بحالی:
کراچی سے گوادر آنے اور جانے والے مکینوں کے لیے تمام پرائیوٹ اور ذاتی سواری گاڑیوں کے ذریعے راستے کھول دیئے گئے ہیں۔ مکین اب بآسانی اپنے سفر کا آغاز اور اختتام کرسکتے ہیں۔
2:کاروباری سرگرمیاں:
گوادر کے تمام کاروباری مراکز، مارکیٹس، اور کنٹانی ھور معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
تاجر برادری اور خریداروں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔
3:تیل کی ترسیل:
مقامی پک اپ گاڑیاں کنٹانی سے شہر کے بیرونی علاقوں تک تیل لانے اور لے جانے کی پابند ہیں تاکہ تیل کی دستیابی میں کوئی کمی نہ آئے۔
4:اشیائے خوردونوش کی فراہمی:
کراچی سے مکران آنے والی اشیائے خوردونوش اور کریانہ سامان کی ترسیل کی اجازت ہوگی۔
اس اقدام سے علاقے میں بنیادی ضروریات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔
یہ تمام اقدامات عوام کی سہولت اور بہتری کے لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ گوادر کے مکینوں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ ہوسکے۔
نوٹ:تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں