نوشکی میں دھرنا مظاہرین نے اہلکاروں پر مقدمہ سمیت دیگر مطالبات پیش کردیے

نوشکی (نامہ نگار) بلوچ یکجہتی کمیٹی و ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات، بی وائے سی کیجانب سے ایف سی اہلکاروں پر ایف آئی آر سمیت دیگر مطالبات پیش کردئیے گئے۔ گزشتہ روز بی وائے سی کی ریلی پر فائرنگ و نوجوان کے قتل کیخلاف بی وائے سی کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں سے آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا جاری، ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سومرو نے دھرنا شرکا سے مذاکرات کیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما بیبرگ بلوچ نے صوبہ بھر میں بی وائے سی کے گرفتار اراکین کو فوری رہا کرنے، نوشکی واقعے میں ملوث ایف سی اہلکاروں پر ایف آئی آر کے اندراج، نوشکی پولیس کی جانب سے بی وائے سی کے اراکین پر ایف آئی آر کو ختم کرنے اور ایس ایچ او نوشکی کو معطل کرنے کے مطالبات پیش کیے گئے، ڈپٹی کمشنر نے مطالبات کے حوالے سے حکام بالا کو اعتماد میں لینے کے لیے وقت مانگا۔ مذاکرات کے دوران ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی اور آل پارٹیز کے رہنما بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں