نال ،پتھکڑی ندی میں گر کرایک شخص جاں بحق

خضدار (یو این اے )تحصیل نال کے ندی پتھکڑی میںگر کر شخص جاںبحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نال پتھکڑی ندی سے بیزن پور کے رہائیشی شیرو ولد خدا بخش کی لاش کو نکال دیا گیا۔ بعد ازاں لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز سے شروع ہونے والے بارشوں کی وجہ سے ضلع خضدار کے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے زرعی فصلات سمیت جانی و مالی نقصانات کا شدید خطرہ محسوس کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں