نسل پرستوں کے حملوں کا خدشہ، برطانیہ میں مساجد کے تحفظ کیلئے سیکورٹی ایمرجنسی کا اعلان
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزارت داخلہ نے نسل پرستوں کے حملوں کے خدشے کے باعث ملک بھرکی مساجد کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی سکیورٹی کا اعلان کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اب مساجد کی سیکورٹی کے لیے کسی ہنگامی صورتحال میں سریع الحرکت فورس (ریپڈ ریسپانس فورس) کو طلب کیا جاسکے گا۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق کسی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پولیس، مقامی حکام اور مساجد کی جانب سے سریع الحرکت فورس کو طلب کرنے کی درخواست کی جاسکے گی، یہ فورس کمیونٹی کی حفاظت اور مساجد میں عبادت کی بحالی کو ممکن بنائےگی۔ برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک قوم کے طور پر ہم مجرمانہ رویے، انتہا پسندی اور نسلی حملوں کو برداشت نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


