مبارک ثانی کیس، سنی تحریک کا ملک گیر احتجاج، سپریم کورٹ بار کے فیصلے پر اعتراض

کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک کا مبارک ثانی کیس کے متنازع فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج۔پاکستان سنی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ملک بھر کے تمام پریس کلب اہم شاہراں پر پرامن طریقے سے کیے گئے۔احتجاج کا مقصد مبارک ثانی کیس کے متنازع فیصلہ پر اعلی عدلیہ کی جانب سے نظر ثانی اور یاد دہانی کرانا تھا۔کراچی پریس کلب کے سامنے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شہزادہ عبداللہ اکرم،مرکزی کوارڈینیٹر محمد طیب حسین قادری،مرکزی ترجمان خالد ضیا،صدر کراچی ڈویژن محمد جواد قادری،جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن محمد شہباز قادری، انفارمیشن سیکرٹری کراچی ڈویژن محمد عمران قادری،کراچی رابطہ کمیٹی کے اراکین ,مفتی عمر علی نعیمی اور پاکستان سنی تحریک کے عہدے داران عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مبارک ثانی کیس پہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بعض نکات کے حوالے سے اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے پیراگراف 42 کا کچھ حصہ اسلامی اصولوں، قرآن اور سنت سے متصادم ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے پیراگراف 42 کو واپس لینے کے لیے مناسب کارروائی میں فیصلے پر نظرثانی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں