میر غوث بخش بزنجوکافلسفہ، بلوچستان نیشنل غریب پرورپارٹی کے قیام کا اعلان

کوئٹہ؛ بلوچستان نیشنل غریب پرورپارٹی کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ محمدانورگرگناڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مخلصانہ سیاست کافقدان ہے اورسیاسی جماعتوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں رہا اورغریب مزید غریب ترہوتاجارہا ہے،سیاسی جماعتوں میں مفادپرستی اورکرپشن کی سیاست بلوچ اورپشتون قبائلی روایات میں نیک شگون نہیں،عوام کی خدمت کیلئے نئی پارٹی کاقیام ناگزیرہے۔اتوار کے روزکوئٹہ پریس کلب میں پر یس کانفرنس کے دوران بلوچستان نیشنل غریب پرورپارٹی کے قیام کااعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ BNGPبابائے بلوچستان غوث بخش بزنجو کے فلسفہ کے مطابق غریب عوام کو معاشی،سیاسی وسماجی طورپرطاقتوردیکھناچاہتی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی طورپرلوگوں کی خد مت کریں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے منتشراوردوردرازاضلاع میں لوگوں کو آج بھی اچھی تعلیم کیلئے معیاری اسکول،علاج کیلئے بہترین ہسپتال،پینے کیلئے صاف پانی،نوجوانوں کی بیروزگاری ترقی وخوشحالی کیلئے سڑکوں کا نہ ہونا جیسے مسائل شامل ہیں اورگزشتہ 30سے40سالوں سے سیاست اورباربارالیکشن سے غریب عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،BNGPصوبے کے غریب عوام کومایوس نہیں کرے گی کوشش ہوگی کہ غریبوں کو دیگر طبقات کے برابرلائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجگور،گوادر،خضداراورلسبیلہ میں اجلاس منعقدکئے جس کے بعدبلوچستان نیشنل غریب پرورپارٹی کے قیام کااعلان کرتے ہیں جس کے صدرمیربٹھے خان بزنجواورجنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ایم انورگرگناڑی ہوں گے جبکہ عیدالاضحی کے بعد کابینہ کااعلان کیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں