یحییٰ سنوار فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے نئے سیاسی سربراہ منتخب
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) یحییٰ سنوار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ بن گئے۔ حماس نے آج جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اب یحییٰ سنوار حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہی کریں گے۔ یحییٰ سنوار اس سے قبل غزہ میں حماس کی سربراہی کررہے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اب یحییٰ سنوار حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہی کریں گے۔ خیال رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


