حکومت کا حافظ نعیم سے رابطہ، دھرنا ختم کرنے کی درخواست، معاملات طے

راولپنڈی(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو بل نہ بھرو تحریک شروع کر دیں گے، (آج)مری روڈ پر مارچ کریں گے، 11اگست کو لاہور، 12اگست کو پشاور اور 16اگست کو ملتان میں جلسہ اور دھرنا ہو گا،سودی نظام کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی، حکومت کو متبادل ذرائع سے آمدن کا طریقہ بھی بتایا ہے لیکن حکومت بینکوں کا نقصان نہیں کرنا چاہتی،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا دھرنا پارٹی سیاسی نہیں اور نا ہی ہمارے مطالبات ذاتی ہیں، پاکستان اس وقت برے حالات میں ہے، ملک کی معاشی صورتحال بہت خطرناک ہے، حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ان کا کہنا تھا غریبوں کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینا چاہیے تھا لیکن حکومت نے تمام بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے، ہر سال تنخواہ دار طبقہ ہی ٹیکس دیتا رہا ہے، تعلیم مہنگی ہونے سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا، پاکستان کے عوام وہ بل کیوں ادا کریں جو بجلی وہ استعمال نہیں کر رہے، صنعتیں بند ہورہی ہیں کاروبار متاثر ہو رہے ہیں، چھوٹے کسانوں پر نہیں بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس عائد کریں،مہنگی بجلی سے متعلق سوال پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا فارنزک آڈٹ سے معلوم ہو گا کتنے آئی پی پیز کے معاہدے غلط ہوئے ہیں، پیٹرول پر عائد لیوی ختم کرنے کا کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے پیسے کہاں سے آئیں گے،ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا سودی نظام کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی، حکومت کو متبادل ذرائع سے آمدن کا طریقہ بھی بتایا ہے لیکن حکومت بینکوں کا نقصان نہیں کرنا چاہتی،انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے وہی مطالبات کیے ہیں جو حکومت کے بس میں ہے لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، 2ملاقاتوں کے بعد کمیٹی گمشدہ ہو گئی، گزشتہ روز پھر ہم سے رابطہ کیا گیا، ہم نے گزشتہ روز بھی حکومتی کمیٹی کو خوش آمدید کہا، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جمعرات کے روز(آج) ہم مری روڈ پر مارچ کریں گے، 11اگست کو لاہور، 12اگست کو پشاور اور 16اگست کو ملتان میں جلسہ اور دھرنا ہو گا، حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو بل نہ بھرو تحریک شروع کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں