بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے، گوادر دھرنا ختم کردیا گیا
گوادر (بیورو رپورٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ گوادر میں راجی مچی دھرنا ختم، کل بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ تربت روانہ ہوگا۔ تربت میں اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، کل صبح دس بجے پدی زِر میرین ڈرائیو پر سوگندی دیوان کے بعد قافلے کی صورت میں تربت جائیں گے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا اعلان۔ مذاکرات میں سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے اہم کردار ادا کیا۔ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام 28 جولائی میں راجی مچی اجتماع کے بعد 11 روز سے جاری دھرنا بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے، صوبائی سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی سربراہی میں مذاکرات کیے گئے، مذاکرات میں کمشنر مکران داﺅد خان خلجی، ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن رانجھا، ایس ایس پی گوادر نجیب اللہ پندرانی اور دیگر نے حصہ لیا جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ، صبغت اللہ بلوچ شامل تھے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور بزرگ شخصیت اشرف حسین نے ثالثی کا کردار کیا۔