برطانیہ،نسل پرستوں کا 100 سے زائد مقامات پر احتجاج کا اعلان

لندن (انتخاب نیوز) برطانیہ میں ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 2 افراد کو سزا سنادی گئی۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق لیورپول کراو¿ن میں سزا سنانے کا عمل براہ راست نشر کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جان اومالی کو 32 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی، وہ مرسی سائیڈ کے قصبے میں ہنگامہ آرائی میں ملوث تھا۔ یڈیا رپورٹ کے مطابق ولیم نیلسن مورگن کو بھی لیورپول میں ہنگامہ آرائی اور ہتھیار رکھنے پر 32 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ کے 20 سے زائد شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔ برطانیہ میں لیورپول، مانچسٹر، بلیک پول سمیت 20 سے زائد شہروں میں سفید فام نسل پرستوں کے حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ رہی اور 5 روز میں 150 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں