نصیرآباد میں فائرنگ سے لڑکی سمیت دو افراد قتل، ملزم فرار

ڈیرہ مراد جمالی(یو این اے )نصیرباد کے علاقے خان کوٹ میں چچا نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر اپنی بھتیجی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ شاہ مراد جتک میں ملزم صدام جتک نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی مسمات شازیہ بی بی اور کمال دین عمرانی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی خان کوٹ پولیس نے شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں