ایران سے مکران کو بجلی کی ترسیل میں کمی، صرف 20 میگا واٹ کی فراہمی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

پسنی (انتخاب نیوز) ایران نے ایک مرتبہ پھر مکران میں بجلی کی میگاواٹ کم کر دی ، دونوں ٹرانسمیشن لائنوں سے دو سو کم کرکے صرف 20 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، میگاواٹ کم کرنے سے صارفین کو اضافی لوڈ شیڈنگ کا سامنا تفصیلات کے مطابق مکران میں رواں سال میں بھی گرمیوں کے آمد کے ساتھ ہی بجلی بحران گزشتہ سال کی طرح جاری رہا ، پچھلے چار مہینے ایران کی جانب سے وقتاً فوقتاً کم میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی وجہ سے مکران بھر میں طویل دورانیہ کی اضافی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عزاب میں مبتلا جبکہ کاروباری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کرکے رکھ دیا ہے، ہفتے کے روز جیکی گور اور پولان دونوں ٹرانسمیشن لائنوں سے جو مجموعی طور پر دو سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی تھی کم کرکے صرف بیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس سے مکران بھر میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ اور نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں