کامران ٹیسوری کو ہٹا کر بشیر میمن کو گورنر سندھ لگانے کی خبریں درست نہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری کو ہٹا کر بشیر میمن کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چند روز میں گورنر سندھ کے معاملے پر فیصلہ کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹا کر بشیر میمن کو گورنر لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تاہم اب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس حوالے سے وضاحت کردی ہے۔اس سے قبل ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما فاروق ستار بھی کامران ٹیسوری کو تبدیل کرنے کی خبروں کو افواہ قرار دے چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


