ضلع کوہلو میں طوفانی بارشیں، متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ 15 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکا

کوہلو (یو این اے) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان کا زمینی رابطہ 15 دن گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکا ڈیڑھ ارب کے کپاس کی فصل ضائع ہونے لگا اشیا خوردونوش کی سخت قلت پیدا ہوگئی ہے مریض پریشان کل بچی چل بسا جسے کوہلو میں ڈاکٹر کے پاس لایا جا رہا تھا روڈ کی بندش کا انتظامیہ کو خبر ہی نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات منہدم ہو گئے تھے کوہلو کو کاہان سے ملانے والے سڑک کو بارشوں نے بحا لے گیا گزشتہ 15 دنوں سے تحصیل کاہان کا زمینی راستہ منقطع ہے لیکن محکمہ بی اینڈ آر اور محکمہ زرعی انجینئرنگ ٹس سے مس نہیں ہوتے ہیں ذرائع نے دعوی کیا کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ میں ہزاروں لیٹر فیول اور مشنری ہونے کے باوجود سڑک پے کام نہیں کر رہے ہیں بلکہ کام کے بجائے فیول فروخت کرتے ہیں سڑک کی بندش کی وجہ سے گزشتہ روز بیمار بچی ہسپتال نہیں پہنچ سکا جسے پیدل کوہلو لایا جا رہا تھا مزید ہلاکتوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے سڑک کی بندش سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا کہ تقریبا ڈیڑھ ارب کے کپاس کی فصل ضائع ہو رہا ہے وہاں کے مقامی افراد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تو دو لاکھ کی ابادی کو اشیا خوردونوش کی قلت لاحق ہوتا جا رہا انھوں نے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز مری کمانڈنٹ میوند رائیفل اور اعلی حکام سے اپیل کی کہ بے لگام محکمہ زرعی انجینئرنگ اور بی اینڈ آر کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ کم از کم مزید نقصان سے کاہان کے شہریوں بچایا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں