سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل

اسلام آباد (آن لائن)حکومت پاکستان کا گریٹ فائر وال آف پاکستان کے لئے ایک اور اہم اقدام‘وفاقی حکومت نے اوور دی ٹاپ سروسز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے فریم ورک پر کام تیز کردیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی۔ او ٹی ٹی ریگولیٹری فریم ورک کو اتھارٹی سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کرایا جائیگا۔نئے فریم ورک کے تحت واٹس ایپ، اسکائپ، فیس بک میسنجر، ایمو اور وائبر سمیت مختلف فورمز کو لائسنس اور اتھرائزیشن لینا ہوگی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے فریم ورک کی تیاری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی ۔نئے فریم ورک کے تحت ٹویٹر، فیس بک، لنکڈ ان، ان لائن گیمنگ اور ای کامرس کو بھی ریگولیٹ کیا جائیگا۔میڈیا ڈیجیٹل سروسز کو بھی پی ٹی اے اور پیمرا ملکر ریگولیٹ کریں گے ‘او ٹی ٹی سروسز کو 3 گیٹگریز میں تقسیم کیا جائیگا، دستاویز کمیونیکیشن سروسز، ایپلی کیشن سروسز اور میڈیا سروسز کو الگ الگ کیٹگری بنایا جائیگا، دستاویز کمیونیکیشن سروسز کو لائسنس اور رجسٹریشن کروانا لازم ہوگی، دستاویز کمیونیکیشن سروسز میں واٹس ایپ، فیس بک میسنجر، ایمو ، اسکائپ، وائبر سمیت تمام کمیونیکیشن کے پلیٹ فارم شامل ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں