سی پیک میں گوادر کا حصہ مانگیں گے،مولانا ہدایت الرحمان
گوادر(انتخاب نیوز)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان نےگوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی ترقی مخالف نہیں تھے نہ ہی ہوں گے ، لیکن ترقی کی راگ الاپنے والوں کو معلوم ہو جائے کہ گوادر بجلی سے محروم ہے ،پانی جیسی نعمت بھی گوادر میں ناپید ہوچکا ہے ،چیک پوسٹوں پر عوام کا تذلیل تاحال جاری ، بار بار یہ کہا جاتا ہے کہ ایران بجلی نہیں دے رہا، اگر ایران بجلی نہیں دے رہا ہے، تو معاہدے کو ختم کریں ،ہم نے بار بار کہا ہے کہ ایران کے ساتھ یہ احتجاج ریکارڈ کیا جائے ،کیا یہی ترقی ہے؟ ضلع گوادر میں لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی اسی جگہ پر موجود ہے ، لالہ رفیق، اللہ داد اور صداقت جیسے نوجوان تاحال لاپتہ ہیں ،ہم سی پیک میں گوادر کا حصہ مانگیں گے ، سی پیک کے نام پر باقی پاکستان میں تو پیسہ خرچ ہوئے، لیکن سی پیک شہر بجلی اور پانی سے محروم ہے ، سی پیک کا ماتھے کا جھومر گوادر لیکن اورنج ٹرین، بجلی اور موٹر وے لاہور میں بنے ہیں ، اب بہت ہوگیا اب ہم سی پیک میں گوادر کا حصہ مانگیں گے۔


