ذاکر بلوچ کے قتل کی تحقیقات کے بجائے حکومت بے بنیاد بیانات پر اتر آئی، سمی دین بلوچ
کوئٹہ (یو این اے) وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کی سیکرٹری جنرل سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ پر خوفناک حملے کو چار دن ہوچکے ہیں، ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ حقیقت یہ ہے کہ اتنے اعلیٰ سرکاری افسر کو بغیر کسی تحقیق کے نشانہ بنایا گیا، یہ بات گہری تشویشناک ہے، اس گھناﺅنے جرم پر توجہ دینے کے بجائے بے بنیاد بیانیوں کا مقابلہ کرنے کی طرف کوششیں کی گئی ہیں۔ میں اس واقعے کی ایک وسیع اور اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کرتی ہوں تاکہ سچائی سے پردہ اٹھایا جاسکے اور ذمہ داران کو جوابدہ ٹھہرایا جاسکے۔ ذاکر بلوچ کا خاندان بجا طور پر ان مجرموں کے بارے میں وضاحت کا مستحق ہے۔
Load/Hide Comments


