بلوچستان اور کے پی کے حقوق غصب کرنا ہوں تو ہر کوئی ملکی مفاد کا راگ الاپتا ہے، ایمل ولی

پشاور(این این آئی) صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں سستی بجلی کی فراہمی کے اعلان پر رد عمل دےتے ہوئے کہاہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ پنجاب پاکستان ہے اور پاکستان پنجاب تو ہمیں تعصب کے طعنے دیئے جاتے ہیں،حکمران عملی طور پر اپنے فیصلوں سے ہمارے م¶قف کی تصدیق کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سستی بجلی پختونخوا پیدا کررہی ہے لیکن 14روپے فی یونٹ ریلیف پنجاب میں دیا جارہا ہے ، پختونخوا اور بلوچستان کے حقوق غصب کرنے ہوں تو پھر ہر کوئی ملکی مفاد کا راگ الاپتا ہے،پاکستان میں حکمرانوں کو پختون اور بلوچ صرف قربانی کے وقت یاد آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بات عوام کی ترقی اور فلاح کی ہوتی ہے تب سب کو پنجاب کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ایسے ملکی مفاد کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جس کی قیمت صرف بلوچوں اور پختونوں کو ادا کرنی پڑے۔ہم پنجاب کے عوام کے خلاف نہیں لیکن اشرافیہ کی روش دیگر پاکستان کو احساس محرومی میں دھکیل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں