کسی بھی امریکی کو فوجی وردی میں افغانستان میں قبول نہیں کرسکتے، امیر خان متقی
کابل(این این آئی) افغان حکومت نے امریکی شہریوں کے افغانستان میں داخلے کیلئے شرط رکھ دی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکا سمیت دیگر ممالک سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہری فوجی وردی کے بغیر کاروبار یا سفارتی تعلقات کے لیے افغانستان آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دوحا مذاکرات میں امریکا کو بتایا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ ہم کسی بھی امریکی کو فوجی وردی میں افغانستان میں قبول نہیں کر سکتے۔
Load/Hide Comments


