بلوچستان، تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیدیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں اور سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے واضح لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے جس کی پیروی کرنا لازمی ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے بذریعہ سہولت کار ٹریننگ کا پروگرام ترتیب دیا ہے تمام سکولوں کی انتظامیہ محکمہ سے رابطہ کرکے متعلقہ عملے کو ٹریننگ دلوائیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے بعد حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکول کھولیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز BPEIRRAکی ویب سائٹ پر www.bef.org.pkپر موجود ہے۔ تمام نجی سکولوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ ایس او پیز کی کاپی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچوں اور سکول عملے کو محفوظ رکھا جاسکے۔ اعلامیہ کے مطابق تمام نجی سکول مالکان اور اساتذہ کو ایس او پیز پر تربیت دی جائے گی جس کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی کے دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں