لوئر اورکزئی، خواتین پر مٹی کا تودا گرگیا، 3 جاں بحق، ایک زخمی

ہنگو:لوئراورکزئی کے علاقے کڑی تال میں خواتین پر مٹی کا تودا گرگیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق مقامی خواتین پہاڑ سے مٹی نکال رہی تھیں کہ اچانک ان پر مٹی کا تودا آ گرا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 4 خواتین مٹی کے نیچے دب گئی جن میں ایک کو زخمی حالت میں نکالا گیا جبکہ دیگر تین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی خاتون کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں