جمہوری دہشت گردی سے کراچی تباہ ہو رہا ہے،مصطفی کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بجلی ہے نہ پانی، کراچی والوں پر رحم کیا جائے، کراچی کی بیماری کا علاج ہمارے پاس ہے، کیا شہری حکومت کے پاس نالے صاف کرنے کے بھی اختیارات نہیں، جمہوری دہشت گردی سے شہر قائد تباہ ہو رہا ہے، سندھ کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کراچی تباہ ہو رہا ہے، لوگوں کو مارنے والے پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں، کراچی کی عوام کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے، مئیر کراچی کے پاس اتنے اختیارات ہیں کچرا اٹھایا جا سکتا تھا، کراچی بیمار ہوگیا ہے اس کے اچھے ڈاکٹر ہم ہیں۔مصطفی کمال کا کہنا تھا موجودہ حکمرانوں کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈالنا چاہیئے، ہم نے بھی سندھ کی تقسیم کی مخالفت کی، لیکن سندھ حکومت خود کراچی کو تقسیم کر رہی ہے، سندھ حکومت نے شہر کو 6 اضلاع میں تقسیم کر دیا، اب مزید ضلع کے سطح پر تقسیم کرنے جا رہی ہے، سندھ حکومت تعصب کے بنیاد پر کراچی میں کام کر رہی ہے، کے پی کے سے لا کر ضلع وسطی میں ڈی سی لگا دیا گیا۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں