بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مشرقی بائی پاس پر بکرا پیڑی کی اجازت دیدی گئی

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ نے مشرقی بائی پاس پر بکرا پیڑی کی اجازت دیدی جس میں این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید وفروخت کی اجازت ہوگی۔۔چیف میٹروپولٹین آفیسر کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روز مشرقی بائی پاس پر بکرا پیڑی میں ناخوشگوار واقعہ میں شرپسند وں نے پی ڈی ایم اے اور میٹروپولٹین کارپوریشن کی تنصیبات کو آگ لگایاتھا جس پر میٹروپولٹین کارپوریشن کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور بدامنی سے بچنے کیلئے بکرا منڈی کو کسی بھی طرح کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے بند کردیاگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید وفروخت کی اجازت دیدی۔نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں