عمرے کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ

مکہ مکرمہ (صباح نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرے کے لئے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے، اس کے ساتھ وقت کی پابندی بھی کرنی چاہیے۔وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس اکائونٹ پر کہا کہ عمرہ اجازت نامہ نسک یا توکلنا کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے جس میں دن، تاریخ اور وقت بھی موجود ہوتا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد اس کے مطابق وقت کی پابندی ضروری ہے تاکہ دوسروں کے لیے پریشانی نہ ہو اور عمرے کے لیے گھر سے نکلنے سے قبل یہ ضرور چیک کرلیں کہ آپ کے پرمٹ کا وقت، دن اور تاریخ درست ہے یا نہیں۔وزارت نے بتایا کہ اگر پرمٹ حاصل کرنے والا وقت پر حاضری نہ دے سکتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اجازت نامہ قبل از وقت منسوخ کردے تاکہ دوسرا پرمٹ حاصل کرنے میں اسے آسانی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں