ریلوے سٹیشن اور ٹرینوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج

لاہور:پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن نے لاہور ڈویژن کی حدود میں واقع ریلوے سٹیشنوں اور مسافر ٹرینوں میں کرونا ایس او پیز کی خلاف وزری پر کارروائی کرتے ہوئے اب تک مختلف مسافروں کے خلاف 50 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان ریلوے پولیس اور فیلڈ افسران اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈی ایس لاہور ڈویژن نے لاہور کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے ٹرینوں میں سفر کے وقت اور ریلوے سٹیشنوں پر موجودگی کے دوران کرونا وائرس کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں وگرنہ انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں