سبی میں دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ

سبی(صباح نیوز) سبی میں دستی بم دھماکا۔ شہر کی معروف شاہراہ نشتر روڈ ترین چوک پر دستی بم کا دھماکا۔ نامعلوم شخص نے ترین چوک پر چیکنک کرنے والے اہلکاروں پر دستی بم پھینکا جو پولیس اہلکاروں کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سبی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ایس ایس پی سبی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں