غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل اور مزاحمتی تنظیم کے درمیان مذاکرات ناکام
قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قاہرہ میں حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ہی ختم ہوگئے۔ مصری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا۔
حماس کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدہ فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کیلئے ہیں۔ حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں، اسرائیل کی دی گئی نئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس کا وفد قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت کے بعد دوحا واپس چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ جنگ بندی پر حالیہ بات چیت میں غزہ مصر بارڈر کے قریب قبضہ برقرار رکھنے کی شرط رکھی تھی، اس کے علاوہ جنگ بندی کے ا?غاز پر بے گھر فلسطینیوں کی اسکریننگ بھی شرائط میں شامل ہے۔
Load/Hide Comments