گوادر، نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا معاملہ،ڈی سی کی تردید، پوچھ گچھ اور کوائف کے طلبی پر صحافیوں میں تشویش

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر کے صحافیوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے پر ڈپٹی کمشنر گوادر سے صحافیوں کی ملاقات، میرے آفس سے کسی بھی صحافی کے نام کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش نہیں کی گئی میرے اجازت کے بغیر محکمہ داخلہ کسی بھی شخص کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں ڈالتا۔ڈپٹی کمشنر گوادر کا موقف دوسری جانب سرکاری ادارے نے صحافیوں سے رابطہ کرکے زاتی کوائف طلب کرلیے اور بتایا کہ آپ لوگوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گوادر کے صحافیوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی خبر پر صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ منگل کے روز صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر کے آفس جاکر اُس سے ملاقات کی اور فورتھ شیڈول کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،جس پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے بتایا کہ اُس کے آفس سے کسی بھی صحافی کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں ڈالا گیا ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے اس طرح کے کوئی احکامات ملے ہیں کہ کسی صحافی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا جائے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے جبکہ دوسری جانب زرائع کا کہنا ہے کہ ایک ادارے کی جانب سے صحافیوں سے رابطہ کرکے اُن سے اُنکے زاتی کوائف پوچھے گئے ہیں اور صحافیوں کو بتایا گیا کہ اوپر سے احکامات ملے ہیں کہ اُنکے کوائف جمع کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں