پاکستان سے قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(یو این اے)ملک سے قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو1.016ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 102فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو0.503ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں قیمتی پتھروں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے، جون میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو0.763ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی میں بڑھ کر1.016ملین ڈالرہوگیا۔مالی سال 2024میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 8.010ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی میں زیورات کی برآمدات سے ملک کو1.672ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 263فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں زیورات کی برآمدات سے ملک کو0.460ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، جون میں زیورات کی برآمدات سے ملک کو4.471ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں