سینٹرل جیل مچھ میں عمر قید کاٹنے والا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

مچھ(صباح نیوز)سینٹرل جیل مچھ میں عمر قید کاٹنے والا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل مچھ میں عمر قید کاٹنے والے قیدی داد محمد ولد عبدالستار قوم اچکزئی سکنہ پشتون باغ کوئٹہ کو مبینہ دل کا دورا پڑا جس سے وہ ہلاک ہو گیا یاد رہے اس سے دو ماہ قبل 7 جون 2024 کو عمر قید کاٹنے والے قیدی عبدالظاہر ولد نذر محمد قوم اچکزئی سکنہ کوئٹہ پر اسرار حالت میں مردا پایا گیا تھا جسے جیل انتظامیہ نے خود کشی کا نام دیا تھا واضع رہے سینٹرل جیل مچ میں بلوچستان بھر کے جیلوں کی بانسبت قیدیوں کے خود کشی اور دل کے دورے سے مرنے کا تناسب بہت زیادہ ہے مزید تفتیش مچ پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں