ڈیرہ اسماعیل خان، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، مشتبہ شخص ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں کالعدم تحریک طالبان کا مشتبہ شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں کاروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے کارکن عطاء الرحمن کو ہلاک کردیا، ذرائع کے مطابق ہلاک مشتبہ شخص حالیہ دنوں تحصیل کلاچی سے لیفٹیننٹ کرنل خالد سمیت 4افراد کے اغواء میں ملوث تھا۔
Load/Hide Comments