سروں پر کفن باندھ کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، وفاق بلوچستان کے معاملے پر سنجیدگی سے کام لے،جمال رئیسانی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جمال رئیسانی کا کہنا ہے ک ہم سروں پر کفن باندھ کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں بلوچستان کی بات حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے، یہ بلوچ، پنجابی اور سندھی کی لڑائی نہیں، یہ پاکستان کی لڑائی ہے، وفاق اس پر سنجیدگی سے کام لے۔جمال رئیسانی نے ایوان میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں کوئی بات نہیں کر رہا، ہم دہشت گردی کے خلاف متحد کیوں نہیں ہو رہے؟ مسنگ پرسن اہم مسئلہ ہے، اب تک ملک میں بہت حکومتیں آئیں، انہوں نے کیا کیا؟اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے میں کہوں گا، ہم کیوں بی ایل اے، بی ایل ایف کا نام نہیں لیتے، بلوچستان کی بات کرتے ہیں تو حقیقت پر مبنی بات کریں، یہ بلوچ، پنجابی اور سندھی کی لڑائی نہیں، یہ پاکستان کی لڑائی ہے، وفاق اس پر سنجیدگی سے کام لے، ناراض بلوچ کون ہیں؟ کن سے بات کرنی ہے؟