لکی مروت ،نامعلوم افراد کا پولیس افسر کے گھر پر حملہ، ایس ایچ او کے 2 بھائی جاں بحق
لکی مروت (آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد پولیس افسر کے گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افسر کے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ تھانہ لکی سٹی کی حدود اباخیل میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن ہاٹس افسر (ایس ایچ او) کے گھر پر حملہ کیا ہے، فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا ایس ایچ او کا ایک بھائی بھی پولیس کانسٹیبل تھا، ایس ایچ او شفقت اللہ خان گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، حکام لاشیں سٹی ہسپتال لکی مروت ہسپتال منتقل کر دی گئی جب کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔ نے ایس ایچ او کے گھر پر حملہ کردیا ہے ۔ فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں بحق ہو گئےہ واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، بنوں صدر تھانہ میں تعینات کانسٹیبل عبدالرحمن چھٹی کے بعد اپنے گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی تھی۔فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ پولیس لائن لکی مروت میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج اور پولیس کے افسران، جوانوں اور لواحقین نے شرکت کی تھی، شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔