علی امین کے بیان پر صحافیوں سےمعافی ما نگتا ہوں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے بیان پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔اسلام آباد کے سنگجانی کی مویشی منڈی میںپی ٹی آئی کے جلسے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کے خلاف بیان دیا تھا ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر کہا کہ جن صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ان سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے جو کہا میں نے آڈیو کلپ ابھی نہیں سنا، میرے خیال میں علی امین گنڈاپور نے سارے صحافیوں کو نہیں کہا۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے شاید ایک آدھ صحافی کا ذکر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں