باجوڑ میں سرحد پارفائرنگ سے اہلکار جاں بحق

راولپنڈی: سرحد پارسے پاکستانی سیکورٹی فورسزپردہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑمیں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپرسیکورٹی فورسزپردہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
چند روزقبل بھی باجوڑمیں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں