کوئٹہ سے دو وکلاء لاپتہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے دو وکلاء لاپتہ ۔ لاپتہ کئے گئے وکلاء کی شناخت ایڈووکیٹ فدا احمد دشتی اور ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل کے ناموں سے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ فدا احمد دشتی کو گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے اے ون سٹی میں ان کے گھر سے لاپتہ کر دیا ہے۔اسی طرح بلوچستان کے واشک کے علاقے ناگ سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ صلاح الدین ولد محمد ایوب مینگل کو گذشتہ شب بارہ بجے کے قریب کوئٹہ کے بروری روڈ گولی مار چوک سے لاپتہ کر دیا۔وکلاء کی جبری گمشدگی پر سماجی و سیاسی حلقے تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔اس حولاے سے وی بی ایم پی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہتنظیم کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ رات ایڈوکیٹ فدا دشتی سکنہ تربت کو اے ون سٹی کوئٹہ اور ایڈوکیٹ صلاح الدین سکنہ ناگ واشک کو گولی مار چوک کوئٹہ سے فورسز نے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جو ایک ماورائے آئین اقدام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت دونوں بلوچ وکلاء کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے۔


