خضدار، گھریلو رنجش پر داماد کی فائرنگ ، سسر اور اس کا بھائی قتل، خاتون سمیت چار افراد زخمی
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار کھٹان میں گھریلو مسلح تصادم داماد اورانکے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے دوافراد جاں بحق فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد زخمی تفصیلات کے مطابق خضدارکے علاقہ کھٹان میں گھریلو مسلح تصادم داماد اوران کے ساتھیوں کی مبینہ طور پرفائرنگ سسراورانکے بھائی قتل۔فائرنگ سے ملزم کی بیوی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں فائرنگ کے نتیجے میں محمداسماعیل میروانی اور اس کا بھائی موقع پر جان بحق ہوگئے ہیں واقعہ کھٹان کے علاقے میں پیش آئی ہے ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب دوہرے قتل کے خلاف ورثاء نے جھالاوان میڈیکل کالج کے سامنے قومی شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کردی لاشیں سڑک پررکھ کرروڈ بند کردیا انتظامیہ کی ورثاء سے کامیاب مزاکرات اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد قومی شاہراہ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔