وزیر بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کرگئے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر بلدیات بلوچستان صوبائی سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی مختصر علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ 2024 کے عام انتخابات میں سردار میر سرفراز چاکر خان ڈومکی، سبی کم لہڑی پی بی 8 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی بلوچستان کے نامور شخصیت سابق گورنر و وزیراعلٰی بلوچستان نواب محمد اکبر بگٹی کے داماد تھے۔سردار سرفراز خان ڈومکی مختلف ادوار میں حکومت اور اپوزیشن کا حصہ رہے ہیں اور ایس اینڈ جی اے ڈی سمیت دیگر محکموں کے صوبائی وزیر رہے ہیں۔سابق صوبائی وزیر مرحوم سردار چاکر خان ڈومکی کی 2007 میں وفات کے بعد سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کو اقوام ڈومکی قبیلے کا سردار منتخب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں