دنیاوی تجربات سے آگاہی اور واقفیت تعلیم کا لازمی جزو ہے، غلام علی بلوچ
گوادر:سیکرٹری تعلیم غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم کا اولین مقصد انسانیت کی تعمیر ہے۔دنیاوی تجربات سے آگاہی اور واقفیت ہی تعلیم کا لازمی جزو ہے۔طلبہ کو زندگی کے نشیب و فراز سے آشنا کرنا اور زندگی کی کشمکش کے لئے تیار کرنا ہی تعلیم کااولین مقصد ہے ا س مقصد کو کامیاب بنانے کا سب سے بڑا کردار اساتذہ کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گوادر ماڈل سکول گوادر ضلع بھر کے میل فی میل کلسٹر ہیڈز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری منیر احمد نوڈازئی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم اینڈ ای ڈویڑنل ڈائریکٹر مکران خان محمد عزیز الرحمٰن ضلعی افسر تعلیم گوادر سمیت ضلع بھر کے کلسٹر ہیڈز نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر کے کلسٹر ہیڈز نے سیکریٹری تعلیم کو اپنے اداروں کے مسائل و مشکلات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں تعلیم کی بہتری، شفاف خریداری سے متعلق کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں کلسٹرز ہیڈز کو ہدایات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے اساتذہ اکرام اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ ہم مستقبل میں ایک بہترین اور تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل دینے کامیاب رہے انہوں نے والدین پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس فرق کو ملحوظ رکھ کر سوچنا پڑے گا کہ کیا تعلیمی ادارے ہمارے بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کی ذمہ داری بھی ادا کر رہے ہیں یا اس میں ہمیں اپنا حصہ ڈالنے کی بھی ضرورت ہے۔ اگرچہ بعض اساتذہ انفرادی طور پر اپنے طالب علموں کی اخلاقی تربیت کے لیے بھی کوشش کرتے ہیں لیکن بنیادی طور پر یہ ذمہ داری والدین کی ہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کرنے کا بھی خاطر خواہ انتظام کریں اور اپنے گھروں میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے شعوری کوششیں کریں اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے جہاں پوری دنیا مالی, معاشی و مالی لحاظ متاثر ہوئی وہاں ہمارے ملک کو بھی بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ اور کرونا وائرس کوویڈ 19 سے بچنے کیلئے تعلیمی اداروں کو مجبوراًبند کرنا پڑا۔ اب جبکہ حکومت نے انہیں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تو یہ اداروں کے منتظمین, پرنسپلز, فیکلٹی ممبرز کا فرض بنتا ہے۔ کہ عالمی ادارہ صحت اور ہماری حکومت کے بتائے گئے اصول جنکو عرف عام میں ایس اؤ پیزکہا جاتا ہے۔ ان پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے معاشرہ کو کروناوائرس کوویڈ 19 سے بچائے۔ اور اپنی ذندگی اور دوسروں کی ذندگیوں کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔


