کوئٹہ ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ریلوے کے پرائیویٹ گارڈ کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی شام کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ریلوے کے پرائیویٹ گارڈ کو ہلاک کردیا جس کی شناخت کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments