مغوی ذاکر دشتی کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کا دھرنا، سی پیک شاہراہ بند کردی

پنجگور(انتخاب نیوز)مغوی ذاکر دشتی کے لواحقین نے سی پیک روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک جام کردیا ۔مغوی ذاکر دشتی کے اہلخانہ نے سرادک کے مقام پر سی پیک روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا دونوں اطراف میں تربت کوئٹہ اور پنجگور سے کراچی جانے آنے والے راستوں کی بندش سے ٹریفک متاثر ،لواحقین نے ذاکر دشتی کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں فیملی ذرائع کے مطابق ذاکر دشتی کو دو روز قبل مسلح افراد نے اغواء کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں