وندر ،مسافر کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم،17افراد زخمی

حب(نمائندہ انتخاب) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وندر رانا بھٹ کے قریب مسافر بردار کوچ اور ٹرک کے مابین تصادم 17افراد زخمی، زخمیوں میں مرد ،خواتین وبچے شامل ہیں زخمیوں کو وندر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح سویرے وندر رانا بھٹ کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پنجگور سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر وندر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے زخمیوں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور شدید زخمیوں کو ابتدا طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال دیگر کیا گیا ہے تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں