نوشکی،سلطان پاس پر آئل ٹینکر گاڑی الٹنے سے کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ مکمل بند

نوشکی: سلطان پاس پر بوزر ٹریلر گاڑی الٹنے سے کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ مکمل بند کئی ٹرانسپورٹ گاڑیاں سمیت مسافر بس پھنس گئے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سخت گرمی میں مشکلات کا سامنا رہی اطلاع ملتے ہی نوشکی انتظامیہ کے آفیسران ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ، ڈی پی او حسین احمد لہڑی، اسسٹنٹ کمشنر سوبان سلیم دشتی، ایس ایچ او علی احمد بگٹی موقع پر پہنچ گئے پولیس اور لیویز فورس نے راستہ کو کلیئر کردئیے اور ٹریفک کو بحال کردی گئی اور کرین گاڑی مشینری کو کوئٹہ سے طلب کیا گیا، میونسپل کمیٹی نوشکی کا فائربرگیڈ عملہ بھی موقع پر پہنچ گئے قومی شاہراہ کے بحالی پر مسافروں اور ٹرانسپورٹرز نے نوشکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں