ژوب حملے میں مزید 2 پولیس اہلکار دم توڑ گئے، تعداد 3 ہوگئی

ژوب(یو این اے )بلوچستان کے ضلع ژوب میں قومی شاہراہ پرمسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی مزید دو پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔ جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 3 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہِ پرمسلح کی فائرنگ سے زخمی مزید دو پولیس اہلکار دم توڑگئے۔ واقعے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی۔ تینوں پولیس اہلکاروں کا تعلق اینٹی ٹیرراسٹ فورس سے تھا۔حملے میںجاں بحق اے ایس آئی گوہرخان کی نماز جنازہ لورالائی میں ادا کردی گئی نماز جنازہ کے بعدجاں بحق کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں