دالبندین، ہندوبراردری تحفظ نہ ملنے کیخلاف سر اپا احتجاج

چاغی(آئی این پی ) دالبندین ہندو پنچائیت سر اپا احتجاج بن گیا ، ایس پی چاغی سے ملاقات تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر کے ہندو تاجر برادری گزشتہ ایک ماہ سے شدید عدم تحفظ کے شکار ہے آئے روز ہندو برادری کے دکانیں نقب لگا کر چوریاں کی جاتی ہے اور گن پوائنٹ پر موبائل نغدی اور انکے گاڑیاں تک چور چھین کر فرار ہوجاتے ہیں گزشتہ ایک ہفتے سے ہندو برادری کے دکانوں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ہندو برادری میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہندو پنچائیت کے سربراہان نے مندر میں اجلاس بلا کر فیصلہ کیا گیا کسی بھی قسم کی احتجاج سے قبل متعلقہ انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چایئے ہندو پنچائیت کے سرکردہ رہنما کونسلر سیٹھ برج لعل کی سربرائی میں وفد نے ایس پی چاغی حسین احمد لہڑی سے ملاقات کی ایس پی چاغی کو ہندو برادری کے ساتھ پیش آنے والے وارداتوں کے بارے میں آگاہ کیا ایس پی چاغی نے سیٹھ برج لعل کے ساتھ آنے والے وفد کو یقین دہانی کرائی پولیس فورس صرف ہندو برادری نہیں تمام تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ہمہ وقت تیار رہتی ہے مگر بعض اوقات متاثرہ تاجر جنکی چوریاں ہو جاتی ہے وہ پولیس کو بروقت اطلاع اور چوروں کو پکڑنے کے بعد ایف آر کا پرچہ نہیں چاک کرتے ہیں ایس پی چاغی نے پنچائیت وفد کو یقین دہانی کرائی گئی آپ لوگوں کو ہر قسم تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کیا جائے گا پولیس کے ساتھ آپ لوگ بھی تعاون کریں جرائم پیشہ افراد کی نشاندی کریں چوروں اور ڈاکووں کے خلاف پولیس فورس ہمیشہ الرٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں