اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے مایوسی پھیلانےوالوں کوشکست ہوئی، آرمی چیف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے نمایاں صلاحیت موجود ہے، پاکستان کے پاس دستیاب بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں ہیں، پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرورحاصل کرے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی کور کا دورہ جہاں انہیں فوج کی جانب سے آپریشنل تیاریوں اور کلیدی تربیتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے نمایاں صلاحیت موجود ہے، سب کو پاکستان کے روشن مستقبل پر بھرپور اعتماد اور یقین رکھنا چاہیے، پاکستان کے پاس دستیاب بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں ہیں، پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرور حاصل کرے گا۔آرمی چیف نےملکی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کی تعریف کی، شرکاء نے بھی ایس آئی ایف سی پراعتماد کااظہارکیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے معاشرے میں مایوسی پھیلانےوالوں کوشکست دی گئی۔دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا، انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک میں بالخصوص مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سول سوسائٹی کے عمائدین بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی ٹی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا، اس موقع پر آرمی چیف نے کراچی میں کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی ۔آرمی چیف نےچین،برطانیہ،سعودی عرب اوریواےای کےکردارکی تعریف بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں