وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر پنجگور میں قتل ہونے والے مزدوروں کی لاشیں بذریعہ ہیلی کاپٹر ملتان منتقل

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر گز شتہ رات قتل ہو نے والے مزدوروں کی لاشیں ملتان منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا پنجگور میں قتل کئے گئے مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی گاؤں پہنچانے کے لئے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر پنجگور پہنچ گیالاشوں کی حوالگی کے لئے انتظامات مکمل ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان ہیلی پیڈ پر موجود ، ہیلی کاپٹر سے مزدوروں کی لاشیں ملتان کے لئے روانہ کردی گئیں نوزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت پر زخمی مزدور کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں