گوادر سے لڑکی کی تشدد زدہ نعش برآمد

گوادر(این این آئی)نیا آباد ریک گوادر سے تشدد زدہ لڑکی کی نعش برآمد ، نعش کو ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق لڑکی کی گلہ رسی سے دبا کر قتل کردیا گیا تھا ، مقتول لڑکی بنیادی طور پر رل جاؤ آواران کی رہائشی تھی جو ہی میں نیا آباد ریک میں رہائش پزیر تھی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ لڑکی منشیات کی عادی بھی تھی ، گوادر پولیس کے مطابق ان کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں