سابق سفیرعبدالسالک بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین تعینات

کوئٹہ:سابق سفیرعبدالسالک بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین تعینات تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی مجاز اتھارٹی نے سابق سفیر عبدالسالک خان کو5 سال کیلئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کاچیئرمین مقرر کردیانوٹیفکیشن بھی جاری انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کیاانہوں نے میٹرک کی تعلیم گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل سکول جبکہ انٹر میڈیٹ کی تعلیم گورنمنٹ سائنس کالج سے حاصل کی وہ لٹریچر میں ماسٹر کرچکے ہیں وہ انڈونیشیا و قازقستان میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ریٹائرڈ جسٹس مہتہ کیلاش ناتھ کوہلی بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں